|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ

نگران حکومت کو جتنا وقت ملا ہے اس سے زیادہ کام کرینگے ماضی میں خواتین اور نوجوانوں کو حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے کے مواقع نہیں ملے ہیں ہم الزا م تراشیاں نہیں، عملی کام کرکے دکھائیں گے، جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خواتین لیڈر شپ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔خواتین کوسہولیات فراہم کرکے ان کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نیایمرجنگ وومن ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ماضی میں خواتین. اور نوجوانوں کو نظرانداز کیاگیا ہے

ان کو حکومتی اور پرائیویٹ شعبوں میں کام کرنے کیلئے مواقعے کم ملے ہیں نگران صوبائی حکومت خواتین کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہمارا شیوہ یہ نہیں کہ ہم دوسری حکومتوں پر الزام تراشیاں کریں جتنا وقت ملا ہے اتنا کام کرکے دکھائینگے اور عوام میں اپنا اعتماد حاصل کرینگے، صوبائی حکومت رواں ماہ کوئٹہ میں خواتین سمٹ کا انعقاد کررہی ہے،

ہم خواتین کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کرر ہے ہیں،خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ باتیں انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ سیٹزن رائٹس موومنٹ اور بلوچستان ریفارمز کے زیراہتما م ایمرجنگ وومن ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پرکوئٹہ سیٹزن رائٹس موومنٹ کی چیئرپرسن ربابہ حمید درانی،سنیئر وائس چیئرپرسن روبینہ شاہین،وائس چیئرپرسن جہاں آرا تبسم،نائب صدر شفق سائرہ ملک، بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل و دیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کرہی ہے اور ہم خواتین کو ہر شعبہ میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی خواتین نے تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شعبے میں خواتین کو موثر نمائندگی دینا ہوگی اوراسکے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگامقررین نے کہا کہ ایمرجنگ وومن ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کا مقصد خواتین کی خدمات کو سراہانا ہے

جو اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ موسی گرلز ڈگری کالج کوئٹہ فرخ بشیر، پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیف آرگنائزرسعیدہ بانو،بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،بلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن بشری میروانی،

انچارج آبر اولڈ ایج نا ہید کریم، الفوز کلیکشن کی چیف فوزیہ کاسی،پرنسپل تعمیر نو گرلز اسکول غزالہ شیراحمد، ڈاکٹر ہما ظفرہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ جامع بلوچستان، وومن امپاورمنٹ ارگنائزیشن کی صدر شہلاکاسی،میڈیکل افیسر ینگسٹ نیفرالوجین ڈاکٹر سعدیہ خان ناصر، ڈاکٹرحسن آرا مگسی وومن رائٹس ایکٹوسٹ،

سابق پرنسپل گورنمنٹ اسکول سریاب شازیہ جمالدینی، ڈائریکٹرہیلتھ سروسزبلوچستان ڈاکٹرطاہرہ کمال بلوچ،نورین اجمل آئی ٹی اینڈبزنس پروفیشنل، جوریہ شاہدعالمی شہرت یافتہ نعت خواں،ڈاکٹر طیبہ نورین پی ایچ ڈی سوشل مارکیٹنگ،ارم غازی پرنسپل ولڈرنس اسکول،ربابہ حمید درانی سابق ڈائریکٹر کالجزچیئرپرسن کوئٹہ سیٹزن رائٹس موومنٹ،جسٹس ر طاہرہ بلوچ پیٹرن انچیف کوئٹہ سیٹزن رائٹس موومنٹ، پرنسپل دی ایجوکیٹر اسکول سیٹلائٹ ٹا?ن کیمپس، دردانہ خلیل، پرنسپل نیو ملینیم پبلک اسکول شائستہ نور اور دیگرمیں اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔