|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جمعیت اپنی طاقت کا مظاہرہ کرکے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے ساتھ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا

بلوچستان کے پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے جنہوں نے د س سال تک بلوچستان کے اقتدار کے مزے لیے جمعیت علماء اسلام اقتدا رمیں آکر عوام کے خدمت کا موقع ضائع نہیں کریں گے اور عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جو انتخابی سرگرمیاں شروع ہوئی ہے جمعیت علماء اسلام جب انتخابی سرگرمیاں شروع کریں گے تو بلوچستان کے ہر ضلع ہر علاقے اور ہر تحصیل کا دورہ کریں گے اور عوام کو اعتماد میں لے کر جمعیت کے منشور اور مولانا فضل الرحمن کے پیغام سے آگاہ کریں گے کیونکہ ہم نے ہمیشہ ملک کی بقاء،ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا

ہے جب ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں گے تو اس سے ملک میں جمہوریت بحال ہوگی اور وہ نمائندے منتخب ہو جائیں گے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے کام کریں گے

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پسماندگی کے ذمہ دار وہ سیاسی لوگ ہے جنہوں نے پچھلے دس سالوں سے بلوچستان میں اقتدار کرکے عوام کے حقوق کیلئے کچھ نہیں کیا جمعیت علماء اسلام کو خدمت کرنے کا موقع ملا تو بلوچستان کی ترقی کا دارومدار وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے جمعیت نے حکومت چھوڑا تھا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکیں۔