|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے سی ٹی ڈی کی جانب سیجعلی مقابلے میں مارے جانے والے بالاچ بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

آئے روز جعلی مقابلوں میں بلوچ لاپتہ افراد کو سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیاتی کو یقینی بنانے اور انہیں منظر عام میں لانے کے بجائے انہیں فیک کاؤنٹر کے ذریعے قتل کیا جا رہا ہے جو بلوچ و بلوچستان پر جاری ظلم و جبر اور استحصالی نظام کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہے ایسی ناروا ظلم و جبر کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

انہیں نے مزید کہا کہ حکومت وقت و ملک کے زمہدار ادارے اور عدالت لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کریں اور انکے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کو یقینی بنائیں جعلی مقابلوں میں قتل کرنے والوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بجائے ایسے سنگیں مسئلوں پر چشم پوشی کی جائے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے بلوچ و بلوچستان سے غیر منصفانہ عمل اور ناانصافیوں کا خاتمہ کرکے ایک پْر امن عدل و انصاف کا ماحول یہاں کے باسیوں کو فراہم کیا جائے۔