|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن پرلت کمیٹی داد کے مستحق ہیں

جنہوں نے ایک مہینے سے زیادہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اور یہ ثابت کردیا کہ یہ محنت کش غریب پرور افراد پشتون افغان وطن کے اتفاق واتحاد کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائیگا ریاست اور حکمران اشرافیہ کی جانب سے آپ دوستوں پر مقدمات نے آپ کو تاریخ میں آمر کردیا آپ اکیلے نہیں آپ کی پشت پر فکر باچاخان کے وارث ڈٹ کر کھڑے ہیں

26نومبر کو شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی اور شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی یاد میں منعقد جلسہ عام میں آپ دوستوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں نگران حکمران ٹولہ عارضی کرسی کو محظوظ بنانے کیلئے پشتون دشمن اقدامات پر اتر آئے ہیں ہم لفاظی بات نہیں کرتے بلکہ عملاً آپ کے سنگ کھڑے ہیں ہم نے آپ لوگوں کی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی سر پیش کئے شہید جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی اسی راہ میں شہید ہوئے آج بھی ہزاروں کا یہ اجتماع گواہ رہیگا کہ عوامی نیشنل پارٹی جب تک آپ کے مطالبات ان بے کسوں یتیموں کے سامنے مانے نہیں جاتے

ہمیں ہر مشکل موڑ پر ساتھ پاؤگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیورنڈ لائن سے متصل آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا جس میں ہزاروں افراد شریک رہے پرلت سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر جمال الدین رشتیا نے بھی خطاب کیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے دھرنا کمیٹی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں تاجر لغڑی اتحاد کے ذمہ داران کو چمن میں پرامن احتجاج پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوستوں نے جس اتفاق اوراتحاد کو برقرار رکھا حکمران حواس باختہ ہو کر رہ گئے اشرافیہ پاسپورٹ کے اجرا کو بھول بیٹھیں گے

یہ ہر پانچ چھ سال آپ کے نبض کو دیکھنے اور پرکھنے کیلئے ایسے حالات پیدا کرتے ہیں لیکن آپ کی اتفاق اور اتحاد ان حواس باختہ حکمران اشرافیہ کی نیندیں خراب اور انہیں بے چین رکھنے کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ افغان قوم کی وجہ سے یہاں کے حکمران اشرافیہ مغرب اور دیگر براعظموں میں جزیروں اور ہٹس کے مالک بنیں آج جب دنیا نے ان پر اس بے تحاشا دولت کے دروازے بند کئے ریال ڈالر اور پونڈ ناپید ہوگئے انہوں نے کہا کہ چار عشروں سے ہمارنسل کشی جاری ہے اب ہماری معاشی قتل کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے وقت آنے پر ہر ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے متوالے ہیں

ہم آپ کیلئے پاسپورٹ نظام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے انہوں نے پرلت میں موجود محنت کشوں کو26نومبر ماڈل ہائی سکول گراونڈ چمن میں شہدا وطن کی یاد میں منعقد جلسہ عام کی دعوت دیتے ہوئے اپیل کی کہ آپ دوست جلسہ عام شرکت کرکے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیں