|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

کوئٹہ :چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

جس میں پچھلے مہم کی پروگریس اور آنے والی مہم کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت عبداللہ خان، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کوآرڈینیٹر ذاہد شاہ، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے

اور اس سے بچنے کا واحد حل بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانا ہے اور پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے

۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ والدین اور تمام مکتبہ فکر بھی ملک و صوبے سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں. اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 11380 ٹیمیں پولیو ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔