|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی بڑی کاروائی جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی بڑی کاروائی جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے نام سے ہوئی ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ملزمان مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے میں ملوث پائے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز جن میں شہری کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں تحویل میں لے لئے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔