|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2023

کوئٹہ: یشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام قمبرانی روڈ میں میر یعقوب لانگو کی کوششوں سے لانگو قبائل سے تعلق رکھنے والے معتبرین و معززین و دیگر کی شمولیتی تقریب سے

نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی میر حاجی یعقوب لانگو ملک حاجی فاروق شاہوانی نے خطاب میں نئے شامل ہونے والے رئیس علی احمد لانگو ٹکری عبدالمالک لانگو ماسٹر دوست محمد لانگو میر عبدالروف محمد شہی کی قیادت میں شمولیت کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ

پانچ سال قبل سریاب کے عوام نے بلوچ قوم پرستوں کو تاریخی کامیابی فراہم کیا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی لیکن بدقسمتی سے اس تاریخی نمائندگی کی لاج نہیں رکھی گئی اور سریاب کو مذید پسماندگی لاچارگی اور کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا۔سریاب زمانہ قدیم کا منظر پیش کررہا ہے بجلی گیس پانی تعلیم و صحت بنیادی ضروریات موجود نہیں ہے۔

شدید سردی میں گیس میسر نہیں۔بجلی کی جھلک ملتی ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ سریاب کو ضرور نیشنل پارٹی کے ڈھائی سال کو موزانہ گزشتہ پانچ سال سے کرنا ہوگا۔

سریاب بلکہ مکمل کوئٹہ سے نیشنل پارٹی کی کوئی نمائندگی نہیں تھی۔اس کے باوجود نیشنل پارٹی نے سریاب کے تمام سکولوں میں کمروں و دیگر ضروریات کو مکمل کیا۔منیر احمدروڈ میں ایک جدید اور بہترین گرلز سکول تعمیر کی۔پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے واٹر سپلائی اسکیم لگائی۔گیس اور بجلی کی ترسیل کو کافی حد تک یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات آنے والے ہے سریاب کے عوام کو ماضی کے نمائندوں کی ناقص کارکردگی کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینا ہوگا۔اور مستقبل کو تابناک بنانے کیلیے نیشنل پارٹی کو کامیاب کرنا ہوگا۔

تقریب سے عبدالحی لانگو اور ماسٹر دوست محمد لانگو نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری عارف کرد اور سعید سمالانی نے سرانجام دی۔

شمولیتی تقریب میں وڈیرہ صالح محمد لانگو ماسٹر عبدالحی لانگو وڈیرہ عبدالفتاح لانگو عبدالروف لانگو محمد علی لانگو محمد نعیم لانگو نے دیگر کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی اور ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔