|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2023

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ انتخابات کے نام پر دھاندلی کرکے بہت سے ناکام تجربات کیے گیے

خدارا عوام کو اپنے نمائندے دیانت داری سے چننے کا موقع دیا جائے ۔ہرنام نہادالیکشن میں مقتدرقوتوں کی جانب سے مختلف غیر قانونی طریقوں سے جعلی نمائندے عوام پر مسلط کرنے سے ملک وقوم کا ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ۔ملک کے اقتداراوروسائل پر حق صرف عوام کا ہے ملک کو قرآن وسنت اورآئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے ۔چور دروازے سے اقتدارمیں آنے والوں کا راستہ بند کرنے کی ضرورت ہے۔

وسائل سے مالامال پاکستان آج لٹیروں کی وجہ سے دیوالیہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب وہی لٹیرے اب بھی ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں ملک وملت کو بہترین دیانت دار قیادت دینے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تاکہ قوم کو لٹیروں ،امریکی غلاموں ،وسائل کوہڑپ کرنے والوں ،بنکو ں اوربین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرضے لیکر

غائب ہونے والوں سے نجات دلائی جائے جبکہ تک دیانت دارقیادت انتخابات میں کامیاب نہیں ہوگی اور کامیاب ہونے والوں کو آئین وقانون کے تحت وسائل واختیارات نہیں دیے جائیں گے

اس وقت تک ملک وقوم مسائل کے گرداب سے نہیں نکل سکتا ۔ بدقسمتی سے ہمارے یہاں اداروں ومقتدرقوتوں کی مداخلت کی وجہ سے اکثر اوقات چورکو ایمانداربناکر اقتدارحوالے کیاجاتا ہے اور پھر اسی چوربڑاچور بناکر نکال باکر کروپھر اسی چور کو ہیروبناکر لے آئوکب تک عوامی خواہشات امنگوں کے برخلاف فیصلے ہوں گے ۔بدنام رسوااورقومی وسائل ہڑپ کرنے والوں کو قوم کو سازش کے تحت مسلط کیا جاتاہے

جماعت اسلامی نے کراچی میں ووٹ کے ذریعے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا گوادرمیںووٹ کے ذڑیعے عوامی مینڈیٹ حاصل کیامگر بدقسمتی سے آج تک انہیں اقتداردیا گیا نہ وسائل پر اختیارات دیے گیے جماعت اسلامی اقتدارمیں آئیگی تو چھوٹے بڑے چوروں کو چوری کا موقع نہیں ملیگا احتساب ہوگا