|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2023

لاہور:بی این پی کے سابق سیکرٹری جنرل شہید حبیب جالب کی اہلیہ ریحانہ حبیب جالب تحریک استحکام پارٹی میں شامل ہوگئیں۔گزشتہ روز ریحانہ حبیب جالب نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی ملاقات میں ریحانہ حبیب جالب نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک استحکام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر خان ترین نے شمولیت اختیار کرنے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سینئر رہنما نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین نے ریحانہ حبیب بلوچ کو استحکام پاکستان پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کر دیا۔ واضح رہے کہ ملک سعداللہ ترین کو پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے لئے صدر مقرر کیا گیا ہے۔