|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ

گرفتار پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او کا بھائی اور ایس پی کا بیٹا شامل ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کیلئے کیس کو سی آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ڈکیتی میں ملوث دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ڈکیٹ نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ دو مزید پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔پولیس کے مطابق شارع اقبال میں منی ایکسچینجرکی دکان میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی تھی، دکانداروں نے ایک ڈکیٹ کو قابو تھا، جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے تھے۔