چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی الیکشن کمیشن کے چئیرمین عبیداللہ عابد صوبائی سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ارکان صوبائی الیکشن کمیشن ملک محراب خان کاکڑ انورخان مندوخیل ولی داد میانی نومنتخب ضلعی صدر عبدالخالق حقمل سابق ضلعی صدر صلاح الدین وطن یار نے کہا ہے کہ
اکابرین کی جدوجہد اور قربانی کی بدولت عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف پشتون افغان وطن میں سیال حثیت حاصل کی مالک بن چکی بلکہ ان اہداف کے قریب تر ہے جس کی نشاندھی اکابرین برسوں پہلے کرچکا اس پر خار راستے میں عزیز ماما کی جہد مسلسل ہمارے لئے مشعل راہ ہے
ایسے وقت میں جب بحیثیت قوم بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اتوار 3دسمبر کو عزیز ماما کی چودھویں برسی خصوصی اہمیت حاصل کر گیا فعال و منظم تنظیم گھمبیر صورت حال میں امید کی واحد کرن ہے صد سالہ تحریک بھی تنظیمی ربط کی بدولت پر خار سفر طی کرچکا ضلع چمن کی ضلعی ذمہ داران تحصیل ذمہ داران کو اس امید کیساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں
کہ وہ دن دگنی رات چوگنی فکر باچاخان کو وسعت دیتے ہوئے محنت تیز تر کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا ہاؤس مردہ کاریز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے ضلعی کونسل سیشن سے خطاب کے دوران کیا
جس میں ضلعی کونسل کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی کونسل سیشن میں اتفاق رائے سے اے این پی ضلع چمن کیلئے صدر عبدالخالق حقمل جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی منتخب قرار پائے جبکہ تحصیل صدر کیلئے صدر عصمت وارخطا جنرل سیکریٹری محمد اکرم رحمانی تحصیل چمن صدر گل جانو جنرل سیکرٹری محمد علی مدلا تحصیل ڑڑہ بند صدر ولید خان اچکز?ی جبکہ جنرل سیکرٹری عنایت خان کاکوز?ی منتخب ہو?
مقررین نے سابق ذمہ داران کو خوش اسلوبی سے تنظیمی فعالیت سرانجام دینے پر خراج تحسین اور نئے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف یہ کہ ملک میں جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے بلکہ اپنے تنظیمی ڈھانچے کو بھی خالصتاً جہموری اقدار کے زریعے سر انجام پاتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ ہر چار سال بنیادی یونٹ سے لیکر تحصیل ضلع صوبہ اور مرکز تک تمام ایگزیکٹیو اور ادارے جمہوری رائے کے زریعے منتخب قرار پاتے ہیں جو کہ نیک شگون ہے مقررین نے کہا کہ اکابرین کی انتھک جدوجہد شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت تمام تر سازشوں کے باوجود نہ صرف فعال و منظم ہے بلکہ ایک سیال حیثیت کی مالک بن چکی ہے
اس پر خار راستے میں عزیز ماما کی جد وجہد ناقابل فراموش ہیں وہ زمانہ طالبعلمی سے لیکر مرتے دم تک پشتون قومی تحریک سے جڑے رہے اور کبھی بھی اپنے ماضی پر پشیمان نہ ہوئے ان کی چودھویں برسی کے مناسبت سے اتوار 3 دسمبر کو سہہ پہر 2 بجے ظریف شہید آڈیٹوریم سائنس کالج میں یاد ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی علمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا
کارکن اور ذمہ داران بھر پور تیاریاں جاری رکھتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں