|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2023

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے

،شفاف انتخابات کے لئے حکومت ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کرے گی،ایپکس کمیٹی میں انتخابات کے حوالے سے بات نہیں ہوئی،سیکیورٹی تھریٹس ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح ان چیلنجز سے نمٹ لیں گے،موجودہ حکومت کسی کو بھی ریلیف نہیں دے رہی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ا

نہوں نے کہا انتخابات کے حوالے سے میری ذاتی رائے کی کوئی ہمیت نہیں۔انتخابات کے لئے فنڈز مہیاکرنا وزارت خزانہ کاکام ہے۔ہرطرح کی فورسز الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں گی۔سیکیورٹی تھریٹس ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح ان چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا ہمارے لیے تمام لوگ قابل عزت ہیں، سب اپنی الیکشن مہم چلائیں، مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ ہیں۔کوئٹہ کے دورے میںہم نے مولانا فضل الرحمان کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کی۔نگران وزیر داخلہ نے کہا پی ٹی آئی کو کوئی تھریٹ نہیں۔ٹی ٹی پی کے پی ٹی آئی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

پی ٹی آئی کیلئے ٹی ٹی پی سافٹ کارنر رکھتی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، زیر التوا معاملے پر بات کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے

کہ گڈ ٹو سی یو۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا، لیول پلیئنگ فیلڈ تھی تو پی پی جلسہ کرپائی۔ انہوں نے کہا ہماری پوزیشن نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، ہماری وزرات سے نواز شریف کو ریلیف نہیں مل رہا۔کبھی نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جائے۔موجودہ حکومت کسی کو بھی ریلیف نہیں دے رہی ہے۔9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے لئے کوئی سافٹ کارنر نہیں۔

9 مئی کا سانحہ پاکستان کی عوام کو پاک آرمی سے لڑوانے کی سازش تھی۔9 مئی کے و اقعات میں ملوث افراد کے لئے کوئی معافی نہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا آڈیو لیکس ٹیکنالوجی کے دور میں کوئی بڑی بات نہیں ۔ملک سے باہر بھاگے ہوئے لوگوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سوشل میڈیا کو کنٹرول کی بہت ضرورت ہے۔ ووٹرز پر منحصر ہے کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔فیض آباد کیس میں ہمیں آگے بڑھنا چاہئے۔ہمیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہئے۔انہوں نے کہا دہشت گردی میں ملوث افغان باشندے کی پشت پنائی ’’را‘‘کر رہی ہے۔بنوں حملہ کے پیچھے ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے ۔’’را‘‘ پاکستان کوکمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا اخترمینگل سے میری ذاتی کوئی ناراضگی نہیں