|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت پبلک پراویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کے حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی میں ایک اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹنٹ (ر) سعد بن اسد،سی ای او BPPRA ڈاکٹر فیصل احمد خان،سی ای او پی بی او آئی ٹی سعید احمد سرپرہ،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد علی،شہریار نیازی،ارسلان علی،عمران خان اور حسان اللہ موجود تھے۔اجلاس میں سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر صلاح مشورہ اور قابل عمل رائے پر تفصیلا غور غوض کیا گیا

اجلاس میں سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کے حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی،ویسٹ سپلائی، ریسائیکلنگ اور دیگر عوامل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولت فراہم کیے جائیں گے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن پلانٹ کو روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کر کٹ اور کچرہ فراہم کرنے کے لیے سروے اور ڈیٹا مرتب کرے تاکہ

پلانٹ بلا کسی رکاوٹ چل سکے۔ابتدائی مرحلے میں پلانٹ کی فیزبلٹی سٹڈی اور دیگر عوامل پر مشاورت کی جائے گی لہذا ڈیمانڈ اور سپلائی کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں۔

تمام اعداد شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے پلانٹ کو چلایا جائے گا تاکہ مستقبل میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پلانٹ سے پیدا ہونے والی توانائی کو فروخت کرنے اور ریوینیو کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ سالڈ ویسٹ پلانٹ سے بجلی اور بائیو گیس پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ شہر میں روزانہ ہزاروں ٹن کچرہ پیدا ہوتا ہے جن کو بروکار لاتے ہوئے توانائی اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے

اس کے علاؤہ شہر بھی صاف ستھرا رہے گا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ اور انرجی پلانٹ جیسے منصوبوں سے شہر کچرے سے پاک صاف اور اس سے حکومت کو بھی خاطر خواہ ریوینیو حاصل ہوگا۔

سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کے حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی اور دیگر مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

شہر کی صفائی کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے تاکہ شہر خوبصورت اور صاف ستھرا رہے۔انہوں نے کہاکہ سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ کوئٹہ میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں سالانہ تقریباً 1.5 ملین ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔ اس کچرے کو ایندھن کے طور پر استعمال کر کے سالانہ تقریباً 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو مقامی صنعتوں اور کاروباروں کو فروخت کیا جا سکتا ہے

۔یہ کچرا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ سالڈ ویسٹ انرجی پلانٹ اس کچرے کو ایندھن کے طور پر استعمال کر کے اسے کم کر سکتے ہیں۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔