|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

بلوچستان کے گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کے سابق عسکریت پسند رہنماء گلزار امام شمبھے نے کہا کہ میں نے پندرہ سال تک مسلح جدوجہد کی تاہم میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بلوچستان کے جملہ مسائل کا حل سیاسی بات چیت کے ذریعے ہی ہے بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں

بلوچ نوجوانوں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل پوشیدہ ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی جملہ معاملات کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے گلزار امام شمبھے نے کہا کہ بہت سے ناراض بلوچ دوست رابطے میں ہیں جو قومی دھارے میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان سے گزارش ہوگی کہ وہ ان ناراض بلوچوں سے بات چیت کے لیے سازگار فضا کے قیام کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گرینڈ جرگہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے