|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

قلعہ سیف اللہ:  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ

معاشرے میں پرامن بقائے باہمی، برداشت ، صبر وتحمل ، دوسروں کے نقطہ نظر سننے اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پارٹی مثالی کردار ادا کریگی اور اعلی سیاسی اقدار کو پروان چڑھانے کیلئے رہنما پارٹی کا مثالی نمونہ بن کر ابرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نیقلعہ سیف اللہ ، نسء اور مسلم باغ میں پارٹی پرچم کشائی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ

ایک ذمہ دار ، نمائندہ اور حقیقی سیاسی پارٹی اپنے معاشرے اور عوام میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے دن رات محنت کرتی ہے اور منفی رجحانات اور ہر قسم کی پسماندگیوں کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر کے ترقی ، آبادی ،خوشحالی اور پرامن ماحول کیلئے راہیں متعین کرتی ہیں اور انہی مقاصد کے حصول کیلئے پشتونخوا نیپ سیاست کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔

پارٹی کے تمام اراکین کو ان اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے اس کی پاسداری اور ترویج کیلئے عہد کرنا ہوگا اور ہر پلیٹ فارم پر اظہار رائے کے وقت سیاسی پارٹیوں اور انفرادی واجتماعی عزت نفس اور وقار کا خیال رکھنا ہوگاتاکہ سیاسی اختلافات کو دشمنیوں میں تبدیل کرنے کے رویوں کا خاتمہ کیا جاسکیں۔انہوں نے سیاسی ماحول میں تنقید کو اصلاح احوال کیلئے ضروری قرار دیا

اور کہا کہ غلطیوں ، کمزوریوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کے بغیر درست سمت میں سفر کرنا ممکن نہیں اسی لئے تنقید کو برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور تمام سیاسی قوتوں کو اس بات کا ادراک کرتے ہوئے اسے قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ بعض ناعاقبت اندیش عناصر قومی سیاسی رہنماں ، قومی ہیروز اور سیاسی پارٹیوں کے پرچموں کوخاندانوں کا ورثہ قرار دے کر اسے محدود کر رہے ہیں حالانکہ قومی ہیروز اور پارٹی نشانات عوامی ملکیت کے زمرے میں آتے ہیں

اور ان کو کسی طور پر بھی خاندانوں یا افراد تک محدود نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ معاشرے میں سیاست سے بے نیازی اور سیاست جیسے مقدس شعبے کو حقیر سمجھنا ہیاور جب تک ہم اس ذہنی حالت سے باہر نہیں آتے اور سیاست کو ایک انتہائی اہم ، لازمی اور ضروری کام سمجھ کر اس میں عملی طور پر حصہ نہیں لیتے اس وقت تک قومی محکومی سے نجات اور ترقی و آبادی کے خواب کی تعبیر بلکل ناممکن ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ عوام کو سیاست کی اہمیت و افادیت کے بارے میں مطلع کریں اور پارٹی کے صفوں میں شامل کر کے انہیں نظم وضبط کے دائرے میں لے آئیں تاکہ ایک منظم قوت بن کر ہم پشتون افغان کو موجودہ استعماری اور استحصالی نظام سے نجات دلا سکے اور افغان کی تاریخی عظمت اور وقار کی حیثیت کو دوبارہ بحال کر سکیں۔

قلعہ سیف اللہ دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں اے این پی کے وفدنے ضلعی نائب صدر احسان اللہ کاکڑاور ضلعی رہنماں کی سربراہی میں شرکت کی۔ ان اجتماعات سے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر چیئرمین اللہ نور خان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور میونسپل کمیٹی چیئرمین سیداکبرکاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کیضلعی رہنما ماسٹر محمد امان، پشتونخوا نیپ کے جمعہ خان ، یاسر کلیوال اور زمان خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔