|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

مستونگ: مستونگ میں فائرنگ، وکیل جاں بحق ساتھی زخمی ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے قریب قومی شاہراھ پر میجر چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے محمد وارث علیزئی ایڈووکیٹ پر آتش اسلحہ سے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ موقع پر جاں بحق جبکہ فائرنگ سے انکے آفس اسسٹنٹ حاجی حبیب زخمی ہوگئے،

مقتول ایڈوکیٹ کے لاش اور زخمی کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا ہے، اطلاع ملنے پر سکورٹی فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی،

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں۔ تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے جبکہ شہید محمد وارث علیزئی ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ کلی شیخ تقی میں ادا کردی گئی۔نماز جنازے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی و چیف آف علیزئی سردار شاہ زمان خان علیزئی، سردارزادہ میر خلیل الزمان علیزئی ایڈوکیٹ صوبائی و مرکزئی جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین بلوچستان ملک حاجی محمد یار علیزئی عبدالحکیم علیزئی سمیت وکلاء برادری

و سیاسی و قبائلی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔