|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے فیصلے علاقے اور عوام کے مفادات کے فیصلے ہونگے،

8فروری کادن جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا دن ہوگا، کارکن آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کریں۔کارکن مخالفین کی پروپیگنڈوں پر کان دھرے، مخالفین کی شور سے اندازہ لگایاجائے کہ وہ جمعیت علماء اسلام سے کس حد تک خوفزدہ ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کی بات کی ہے،

جمعیت علماء اسلام اپنی نظریہ کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کرینگے، بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے حق میں فیصلہ دیاہے، عام انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت کرینگے کہ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا ہے،جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے

ائندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے عوامی حکومت بنائیں گے جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں بلوچستان کی حقیقی نمائندگی کی ہے یہاں کے مسائل عوام کے دہلیز پر حل کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کی بھر پور تائید حاصل ہے

ہم نے بلوچستان کے حقوق ک جنگ لڑی ہے بلوچستان کا ہر ذی شعور بندہ اب اس بات کا متعارف ہے کہ جمعیت علماء اسلام ہی صوبے اور ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔