|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2023

کوئٹہ; پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیز ئی اور ڈپٹی جنرل سیکر ٹری غلام محی الدین رند نے کہا ہے کہ

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے جس میں تمام نسلوں، قوموں، مذاہب اور طبقات کی موثر نمائندگی موجود ہے،مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دراصل پارٹی کے بنیادی فلسفے اور اہداف کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کے اعزاز میں دی گئی ویلکم ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہی۔تقریب میں میر لیاقت لہڑی،

حاجی قاسم یوسفزئی، میر ہزار خان لہڑی، میر طاہر لہڑی، وڈیرہ نسیم لانگو، میر حلیم جتک، حاجی ہاشم خان لانگو، ٹکری زادہ اسلم لہڑی سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔صوبائی عہدیداروں کی جانب سے میر لیاقت لہڑی، حاجی قاسم یوسفزئی اور دیگر ساتھیوں کی صوبائی سیکرٹریٹ آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں اس فلسفے کی بنیاد پر رکھی کہ

ملک کے وسائل اور اقتدار پر اختیار صرف اشرفیہ طبقے کی نہیں بلکہ اس میں ان تمام محروم و پسے ہوئے طبقات کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اس ملک کے اشرفیہ طبقے کا ہوگا مانگ رہا ہے

ہ=ر انسان روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دراصل پارٹی کے بنیادی فلسفے اور اہداف کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بے زبان اور پسے ہوئے طبقات کو سیاسی حقوق کے لئے متحد کیا اور اپنے دور اقتدار میں وسائل کا رخ ان طبقات کی طرف کردیا تھا جو زندگی کے تمام بنیادی حقوق سے محروم تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ملکی وسائل پر قابض اشرفیہ طبقے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی سے خطرہ محسوس کرتے ہوئے سازشوں کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے۔

جس میں تمام نسلوں، قوموں، مذاہب اور طبقات کی موثر نمائندگی موجود ہے۔ اور گزشتہ 56 سال سے ان طبقات کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے قیادت سمیت ہزاروں جیالوں نے شہادتیں، زندانوں کی صوبتیں اور ڈکٹیٹرز کی ہر قسم ظلم اور جبر کا سامنا کیا۔ لیکن اپنی نظریات اور محروم طبقات کی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کی بنیاد رکھنے سے لیکر ایشیا کی سب سے بڑی سماجی پروگرام یعنی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام تک تمام بڑے میگا پراجیکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کارنامے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

میر لیاقت لہڑی، حاجی قاسم یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں اور خصوصاً کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ اداکر تے ہوئے کہا کہ

انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم نئے اور پرانے ساتھی مل کر مشترکہ جدوجہد سے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اس موقع پر فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر عین الدین کاکڑ، پیپلز انجینئرز فورم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری انجینئر احسان خلجی، حاجی قاسم یوسفزئی ،

کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر و تقریب کے میزبان عبدالجبار خلجی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین، میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل

لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی، سنیئر نائب صدر ملک ٹیکا خان حمزازئی، کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر بابل بنگلزئی، اراکین صوبائی کونسل ندیم احمد خان، عصمت اللہ کاکڑ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی ۔تقریب میں صوبائی قائدین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کوپارٹی پرچم پہناکر کر مبارکباد دی۔