|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2023

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ ملک میں ترقی کی رفتار کم ہونے کی وجہ کرپشن اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہے۔

ملک میں کرپشن کی ملاوٹ نہ ہوتی تو ملک کے حالات بہت بہتر ہوتے کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے جس سے ترقی کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں کرپشن کے مختلف مراحل ہیں

اورجس معاشرے میں کرپشن کی مخالفت ختم ہو جائے تو وہ لمحہ فکریہ ہوتا ہے کرپشن کو ختم کرنے کا کردار صرف متعلقہ اداروں کا نہیں بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کو ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میںعالمی یوم اینٹی کرپشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر بلوچستان قمر الحسن ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان عبدالغفار قیصرانی ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ بلوچستان آیا ز احمد بلوچ، ڈی آئی جیز ، اے آئی جیز سمیت دیگرمتعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ اصل جہاد نا انصافی اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنا ہے کرپشن اور اس میں ملوث عناصر کو روکھنے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہونگی۔فورس کمانڈر نے کہا کہ ہمارے اداروں میں خود احتسابی کا عمل ہونالازمی جز ہے اور خود احتسابی ہر فرد کا ہونا چاہیے

ہمیں اپنے آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اس سے ہی ہمارے معاشرے کی بہتری کا آغاز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن تمام اداروں کو دیمک کی طرح چھاٹ رہا ہے اس کا خاتمہ ہم سب پر فرض ہے یہ صرف عدلیہ پولیس اور نیب کا کام نہیں بلکہ کمیونٹی کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے جس سے ہم اپنی نئی نسل کو ایک محفوظ معاشرہ اور ترقی یافتہ پاکستان دے سکتے ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان ظفر اقبال خان نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا بہت بڑاعلمیہ ہے کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دیناہوگی تاکہ کرپشن کرنے سے پہلے ہی اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ترقیاتی یافتہ ممالک میں بھی کرپشن کی ناسور موجودہے اور وہ بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ پوری دنیا میںتقریباً 3ٹرلین ڈالرز کا کرپشن کے ذریعے ضیاع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے وجہ سے معاشی ترقی ایک خواب بن جاتاہے

بلوچستان میں 2022کے سیلاب کے لئے فنڈز کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سیلاب کے لیے فنڈز میں سے تقریباً50فیصدتک صرف استعمال کیاگیاجبکہ باقی سب کرپشن کی نظر ہواجو کہ انتہائی افسو س کا مقام ہے۔