|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2023

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیرا علی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کیلئے آئندہ الیکشن بہت اہمیت رکھتی ہے

کیونکہ جن مشکلات سے پاکستان دو چار ہے ایک سیاسی حکمت عملی اور سنجیدگی سے اس کو حل کرنے کی ضرورت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ترقی ہے اور ہم اس بیانیہ کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار جام کمال نے اپنے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیاجام کمال نے کہا کہ ایک مضبو ط سیاسی حکمت عملی کے تحت عام آدمی کو ریلیف دینا ہوگا

میرے خیال سے میاں نواز شریف نے بلوچستان سے شمولیتوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اس کو بلوچستان کے عوام اچھے نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے بلوچستان کی پسماندگیوں میں کچھ زیادہ بہتری نہیں آئی ہے لیکن امید ہے کہ میاں نواز شریف بلوچستان کی محرومیوں اور پسماندگی اور کریں گے ۔