|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2023

اور ماڑہ : نیشنل پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ہم اپنے ساحل وسائل کا دفاع نہیں کر سکتے،

نیشنل پارٹی کی قیادت اور ورکرز بی ایس او کے پیداوار ہیں جنہوں نے جنرل ضیا اور پرویز مشرف کے دور آمریت کا سامنا کرکے آگ میں تپ کر فولاد بن گئے،

سونا اگلنے والی سمندر کے وارثوں کو پتھر کے زمانے میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، پندرہ سال ضلع گوادر کے عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے حصول کے لیے ایک چھت فراہم نہ کرسکے، سالانہ اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کہاں خرچ کئے گئے یہ سوالات اورماڑہ کے عوام پندرہ سال سے اپنے اوپر حکمرانی کرنے والوں سے ضرور پوچھ لیں، اورماڑہ کے دیہی علاقہ بل میں ایک عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پندرہ سال سے منتخب نمائندوں نے آپ سے قیمتی ووٹ لے کر آپ کی مستقبل کا سودا کیا، سونا اگلنے والی سمندر کے کنارے آباد بستیاں پتھر کے زمانے کی منظر پیش کر رہے ہیں ا

نہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی یا پسماندگی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے لیکن یہاں کے بچے اور بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں جو نمائندے پندرہ سال سے عوام کو زندہ رہنے کے لیے بنیادی سہولیات اور مستقبل کے معماروں کو حصول تعلیم کے لئے چھت فراہم نہ کر سکے وہ نمائندہ کہلانے کے قابل نہیں، ملکی اور غیر ملکی ٹرالروں سے سمندر کا سودا کرکے غریب ماہی گیروں کے منہ کا نوالہ چھینا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ آپ کا مستقبل آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اگر آپ چاہیں اسے تاریک یا روشن بنا سکتے ہیں کیونکہ الیکشن کے دن اسی روز میں آپ اپنے پانچ سال کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ تربت اور گوادر کے دیہی علاقوں کا مشاہدہ کریں تو آپ کو اس میں بڑا فرق محسوس ہو گا، کیچ کے دیہی علاقے کولواہ مادگے قلات سے لے کر شاپک، شہرک تک بڑے بڑے ڈاکٹرز ، انجینئرز اور دوسرے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان پیدا کئے لیکن سی پیک کے جھومر کہلانے والی گوادر کے ماہیگیر کے بچے

اب تک مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ڈھائی سال کی مدت میں تربت کا نقشہ بدل دیا لیکن ہر سال پانچ ارب روپے گوادر کے لیے ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ کئے گئے جو صرف آپ کو ملیں گے اور زمین میں ان کے آثار موجود نہیں ان نمائندوں سے آپ اور کیا توقعات رکھتے ہیں کیا آپ اسی طرح اپنے مستقبل کے نوجوانوں کا سودا کرتے رہو گے

انہوں نے کہا کہ میں آج اس عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ کی توسط سے حلفیہ کہتا ہوں صرف ایک بار آپ نیشنل پارٹی کو خدمت کا موقع دیں اگر پانچ سالوں میں یہاں آپ نے تبدیلی محسوس نہیں کی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا انہوں نے کہا کہ 2024 کا الیکشن آپ کے لیے ایک بڑا امتحان ہے کیا آپ ماضی کی طرح تاریک راہوں میں بھٹکتے رہو گے یا ماضی کو دہرانے کے بجائے ایک تاریخی فیصلہ کرکے اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لا گے ، اگر آپ نے تبدیلی لائی تو یہ آپ کے لیے ایک جہاد ہوگا ،

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اورماڑہ کے دیہی علاقے میں یہ گرینڈ شمولیتی جلسہ تبدیلی کی ابتدا ہے، جلسہ عام سے پارٹی کے سینئر رہنماں میراشرف حسین ، واجہ ابوالحسن ، انجنئیر حمید بلوچ ، میڈم طاہرہ خورشید ، آدم قادربخش ، بی ایس او پجار کے ظریف دشتی ، میر محمد بخش ، نورزہیر ، محسن بھٹو ، عادل نور اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ہڈھ، بل ، سیکونی سے میر رودین ، مسکین ، عادل نور ، آصف اشرف ، نوربخش ، محمد عظیم ، چراغ داد ، سرور ، محترمہ روزینہ اپنے خاندان اور سینکڑوں عزیز واقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے