|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2023

سبی: سبی شہر میں چینی بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، چینی کی شدید قلت کے باعث فی کلو 200 روپے تک فروخت کیا رہا ہے،

کوئی پوچھنے والا نہیں، شہری رل گئے، پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ شہر میں چینی کی منصوعی قلت کا نوٹس لیں اور مارکیٹ میں چینی بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔سبی کے عوامی حلقوں نے سبی شہر میں مہنگائی اور چینی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی میں گزشتہ چند دنوں سے چینی کا شدید بحران ہے، لیکن اب چینی کی بحران نے شدت اختیار کرلیا ہے شہر میں چینی ناپید ہونے کی وجہ سے دکاندار فی کلو چینی 180 روپے سے لیکر 2 سو روپے تک فروخت کر رہے

ہیں، انہوں کا مزید کہنا ہے کہ دکاندار ہوٹل والوں کو چینی فی کلو 178 روپے سے 180 روپے تک فی کلو فروخت کررہے ہیں

جو کہ شہریوں اور ہوٹل والوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ سبی انتظامیہ شہر میں چینی کی منصوعی بحران پر کنٹرول کرئے اور مارکیٹ میں چینی بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی سبی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے

اور پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور اجلاسوں میں قیمت کم کرنے کے بجائے تاجر برادری اور دکانداروں کے غلط بیانی اور دباو میں آکر قیمتیں بڑھادی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ

پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاسوں کے ریکارڈ کا اگر معائنہ کیا تو کوئی ایسا اجلاس نہیں ہے جس میں ایشاء خورد و نوش،گوشت،اور ضرورت زندگی کے چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا رہا اور کھبی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سبی غیر مقامی تاجروں کا سبی سے جاری پرمٹ کو کینسل کرکے صرف سبی کے مقامی تاجروں کو چینی پرمٹ جاری کریں

،غیر مقامی تاجروں کو پرمٹ جاری کرنے سے نہ صرف مقامی تاجروں کا حق تلفی ہورہا ہے بلکہ چینی دوسرے اضلاع منتقل ہونے سے بحران بھی پیدا ہورہا ہے،جس سے سبی کے شہریوں کومنصوعی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے