|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر 7ماہ کے بعد کھول دیا گیا ،دفتر کھولے جانے کی اطلاع پر اے سی سٹی اور پولیس کی آمد ،

عدالتی احکامات دکھائے جانے پر اے سی سٹی اور پولیس واپس چلی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء عالم خان نے بتایا کہ

رواں سال نو مئی کے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے شہباز ٹائون میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر بند کر دیا گیاجس پر پارٹی رہنمائوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ،عدالتی احکامات پر دفتر کھول دیا گیا پی ٹی ائی کا دفتر کھولے جانے کی اطلاع پر اے سی سٹی کیپٹن عبداللہ اور پولیس ٹیم نے پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا تاہم عدالتی احکامات دکھائے جانے پر اے سی سٹی اور پولیس واپس چلی گئی ۔