|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2023

صوبہ بلوچستان کے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ  نوجوان بدعنوانی، رشوت ستانی اور سفارشی کلچر کی وجہ سے ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ہر قسم کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے بغیر معاشرتی بگاڑ درست نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی نے کہا ہے کہ ہمیں سخت ترین قوانین بنا کر بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط اور انتظامی حکمرانی میں شفافیت اشد ضروری ہے، کرپشن ناسور ہے، آج ہمیں اس کے مکمل خاتمے کا عہد کرنا ہو گا۔

ملک عبدالولی کاکڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کو نکال کر خوش حال پاکستان کی سچی بنیاد فراہم کرنا ہے۔