|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

اسلام آباد : ملک پر(آج) جمعہ 15 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثرانداز ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے

۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔