|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملاقات،

ملک کی مجموعی صورتحال ، چمن دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے نیب ریفرنسز میں بریت پر محمد نواز شریف کو مبارک دی،

اس موقع دونوں قائدین کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال اور چمن دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف نے محمود خان اچکزئی کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کر تے ہوئے بریت کی مبارک پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور سینیٹر شفیق احمد ترین، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبد القہار ودان بھی شریک تھے۔