|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ کی قیادت میں وکلابرادری نے لانگ مارچ شرکاکیساتھ اظہار یکجہتی اور شرکاکو انصاف دلانے میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

چنگیز حئی نے شرکادھرنا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون، کوئی آئین اس چیز کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی ملزم جو پولیس کی کسٹڈی میں ہو اسے قتل کیا جائے، سی ٹی ڈی اہلکاران کا عمل ایک سنگین جرم ہے جس کے بعد شہریوں کا نظامِ انصاف سے یقین اٹھ چکا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے سنگین انسانی خلافِ ورزی کے خلاف سوموٹو لے اور ریاست ایسے مجرموں پر گرفت کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

سی ٹی ڈی اہلکاران کا عمل محض قتل ہی نہیں بلکہ تخریب کاری بھی ہے جس کے بعد لاپتہ افراد کے خاندانوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔