|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل بحال کرنے کافیصلہ کرلیا ،

سو ا سال تک معطل رہنے کے بعد بولان میل 25 دسمبر سے ہفتہ میں دو دن کوئٹہ سیکراچی جائے اور آئے گی ۔ محکمہ ریلویز کے نوٹی فیکشن کے مطابق25دسمبر سے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل بحال کی جارہی ہے ، بولان میل کو گزشتہ سال 25اگست کو سیلابی ریلوں سے ریلوے ٹریک تباہ ہونے کے بعد بند کردیا گیا تھا ، سو ا سال تک معطل رہنے کے بعد بولان میل 25 دسمبر سے ہفتہ میں دن کراچی جائے گی

اور دو دن وہاں سے آئے گی ۔

بارہ بوگیوں پر مشتمل بولان میل کوئٹہ سے صبح دس بجے روانہ ہو شکار پور ،لاڑکانہ اور کوٹری سے ہوتے ہوئے 22گھنٹوں کی مسافت طے کرکے اگلے روز اٹھ بجے کراچی پہنچے گی ۔