|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: سینئر سیاست دان و رند قبیلے کے سربراہ سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ

آئندہ انتخابات حلقے کی عوام کے خواہش پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑونگاپی ٹی آئی سے باضابطہ چھوڑنے کااعلان نہیں کیا ہے بلکہ میں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کردیا ہے ایک وقت تھا ہم بلوچستان کے سیاست دانوں پر فخر کرتے تھے لیکن آج کل کے سیاست دانوں کو دیکھتا ہوں شرم محسوس کرتا ہوں تاریخ گواہ ہے کہ میں نے تعلیم کا اہم منصوبے کو جام کمال کی جانب سے مسترد کرنے پر میں نے اپنی 2 وزارتوں اسمبلی فلور میں احتجاجاََ استعفیٰ دیدیا

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یو این اے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ پی ٹی آئی سے میں نے باضابطہ نہیں کیا ہے البتہ میں نے پی ٹی آئی سے اپنے راستے الگ کردئیے ہیں میرا تعلق دو سیاسی جماعتوں کے ساتھ رہا ہے

میں نے دیکھا عمران خان پڑھے لکھے ہے مگر افسوس کی بات ہے عمران خان سیاسی آدمی نہیں ہے احتجاج کرنا ہر شخص کا حق ہے مگر عمران خان نے جو کیا 9 مئی کے دن اورجو ہوا وہ ملک کی بدنامی کاباعث بناہم بلوچستان کے سیاست دانوں پر ہم فخر کرتے تھے

اور آج کے بلوچستان کے سیاست دانوں کو دیکھتا ہوں توشرم محسوس کرتا ہوں ،بلوچستان میں احساس محرومی پہلے بھی تھی آج بھی ہورہی ہیں اور بلوچستان کو ظلمانہ طریقے سے لوٹا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے میں نے اصولوں کی بنیاد پر میرے پاس 2 وزارتیں تھی میں نے اسمبلی میں استعفیٰ دیا تھا بلوچستان میں 33 کڈیٹس سکول بننے تھے اور جام حکومت نے بلوچستان کا تعلیم کا میگا پروجیکٹ کو غائب کردیا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے یاد کیا

ان کی بڑی مہربانی یہ بڑی پارٹیاں ہیں ان کو صرف بلوچستان کے نام کی ضرورت ہیں اور میرے حلقے کی عوام کی خواہش پر میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑونگا جسے پہلے بلوچستان میں مخلوط حکومت بنتی تھی اب بھی بلوچستان میں مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے ۔