|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے خاران ثنا بلوچ نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے

وعدوں پر عملدرآمد کر کے سیاسی مخالفین کے لیے خاران کا سیاسی راستہ بند کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار ثنا بلوچ نے ڈنو میں عبد الباقی ہارونی عبداللہ ہارونی عنایت اللہ ہارونی وہاب اللہ ہارونی صبغت اللہ ہارونی ذاکر اللہ ہارونی سے ان کے گھر میں ملاقات کے دوران کیا

اس موقع پر ثنا بلوچ کے ہمراہ حاجی الہی بخش سفرزئی ماما عنایت اللہ گمشادزئی خان نجیب حسن آبادی لالا اشرف بڑیچ حافظ نجیب اللہ حافظ شعیب فاروقی حماد ناز گرگناڑی ڈنو کے نو منتخب کونسلر میر نجیب اللہ گرگناڈی کونسلر میر ہزیر احمد صادق مراد مسلم ندیم عبدالستار سیف الدین دیگر تھے ثنا بلوچ نے ہارونی برادری کو بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ھونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ

بلوچستان نیشنل پارٹی ہی بلوچ قوم اور مظلوم قوم کی آواز ہے جہاں پر ظلم ھوتا ھے تو آواز بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکرز ہی اٹھاتے ہیں ہمارے پارٹی کو اقتدار سے زیادہ بلوچ قوم عزیز ہے گزشتہ حکومت بلوچستان کے عوام کے لیے ایک مثال ہے کہ دیگر پارٹی کے لوگ وزارت کے لیے در در پر طواف کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی کے جولی میں وزارت کی کرسی ڈال دیا گیا

لیکن ہمارے پارٹی قائدین نے بلوچستان اور بلوچ قوم کے لیے وزارت کی کرسی لات مار کر یہ موقف سامنے پیش کیا کہ ہم عارضی کرسی کے لیے اپنے قومی حقوق سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے ہارونی برادری نے ثنا بلوچ اور ان کے ہمراہ معتبرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے برادری سے صلح و مشورہ کر کے اپنے علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھ کر شمولیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔