|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ8فروری کو انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ،

عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ،

کچھ جماعتوں کی جانب سے الیکشن کے خلاف درخواستین دراصل الیکشن فرار ہونے کی کوشش ہے،آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیا بی حاصل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہونگے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کے خلاف درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے مطالبے کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز دوائرکرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں آئینی بحران پیداکرکے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے

جبکہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لئے انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو مسلسل انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے اور ہم میدان میں عوام کے ساتھ ہیں اس وقتبلاول بھٹو زرداری وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام میں موجوداور انتخابی مہم چلارہے ہیںجبکہ دوسری جماعتیں کسی نہ کسی بہانے انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں

اور جتنی بھی کوشش کی جائے پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالنا نا ممکن ہے ۔ سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ 8فروری کو انتخابات میں پیپلز پارٹی فتح یاب ہوکرحکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہیں طے کریگا۔