|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ

مہنگی بجلی اور گیس نے عوام کا جینا حرام کیا ہے اقتدار میں آکر سب سے پہلے عوام کی بنیادی سہولیات کیلئے تگ و دو کریں گے عوام کو جمعیت علما اسلام ہی سے امیدیں ہیں جسطرح جمیعت علما اسلام نے ماضی میں عوام کامقدمہ لڑا اب بھی ہر فورم پر عوام کا مقدمہ لیکرمیدان عمل میںن ہے۔

پچھلے صوبائی حکومت نے عوام کو کوئی منصوبہ دیا اور نہ ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطرخوا کام کیا عوام سے انکو کوئی سروکار ہی نہیں رہا۔سرکاری ملازمین کو زہنی طور پر مفلوج کیا

اب تک ملازمین ہڑتالوں پر ہے لیکن انکی شینوائی نہیں ہوئی ہے جسکی وجہ سے وہ پریشان حال ہیں ان سب مسائل کا حل صرف جمعیت علما اسلام کے پاس ہے ہم عوام کو دلدل سے نکال کر ہی چین سے بیٹھے گے دوسری جانب ملک بھر میں گیس پریشر کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ گیس کی پریشر میں کمی نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

دسمبر کے مہینے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگئی جس کے سبب گھروں کو گرم رکھنے کے لئے گیس کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے تاہم اس وقت بلوچستان کے سرد ترین مقامات وادی زیارت، کوئٹہ۔ قلات ودیگر علاقے گیس کی بدترین بحران سے دوچار ہے۔