|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2023

مستونگ :مستونگ میں قومی شاہراہ پر دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے دوران 2خواتین جاںبحق جبکہ خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام بدرنگ کے قریب ٹوڈی کار اور فرچونر گاڑی میں تصادم ہوا ،

جس میں2 خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔جن میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی جبکہ دوسری گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کے اہل خانہ سوار تھے،

جس کاڈرائیور بھی زخمی ہوا جاںبحق ہونے والی خاتون کار میں سوار تھی جبکہ دوسرے حادثے میںلکپاس کے قریب قومی شاہراہ پر بارش کے باعث پھسل کر تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے مسافروں پر الٹنے سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

انتظامیہ نے زخمیوں اور نعشوں کو کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاگیااور نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔