|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2023

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا

بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کا اعتماد مسلم لیگ(ن) پر بن چکا ہے، الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد عوام خود ہم سے رابطہ کر کے کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کی نڈر، بہادر اور ملک کے ساتھ مخلص لیڈر شپ کے ساتھ ہیں ، انتخابات میں ہماری فتح یقینی ہے ،

جتنے بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے وہ عوامی مقبولیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہونگے ۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل،

سمیرا خان، سحر گل خلجی، ملک ابرار محمود ،زرک خان مندوخیل، نصیر خان اچکزئی ،ملک ظاہر کاکڑ، حیدر خان اچکزئی ، اشرف ساگر، شا کر محمد حسنی، نثار خان ، شیخ عامر مندوخیل نے سمیرا خان کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ،مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف، شیخ جعفر خان مندوخیل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو زبردست پذیرائی ملی ہے ا

ور لوگ آج بھی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ موٹر وے ، ہسپتال، سکول سے لیکر ایٹم بم اور سی پیک منصوبے تک مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھی اور اس سفر کو ہر دور میں آگے بڑھایا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آچکا ہے اب ہمیں اہم ترین آخری مرحلہ طے کرنے کے لئے کمر کسنی ہوگی اور خواتین کے سیاست میں حصہ لئے بغیر کسی بھی صورت ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں خواتین کی بڑی تعداد میں شمولیت خوش آئند ہے

اور اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور انکی بیٹی مریم نوازنے ہمیشہ نا مساعدحالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے

اس وقت ملکی سطح پر خواتین کے لئے مریم نواز ایک رول ماڈل ہیں جو اپنے آپ میں ہمت اور بہادی کی مثال ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید لیکر طلو ع ہوگا اور اس دن ہم عوام کی طاقت سے وفا ق اور صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے ۔