|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2023

کوئٹہ: استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر سعد اللہ ترین اور خواتین ونگ کی صدر ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے کہا ہے کہ

سیا سی جماعتیں انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ تودیکھا دیتی لیکن 5سال کے لئے اقتدار میں آنے کے بعد وہ عوام کے لئے پانچ کام بھی نہیں کر سکتی ہیں، ہمیں بلو چستان کی محرومی کے خاتمے کے لئے یکجا ہو کر اقدمات اٹھا نے ہوں گے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ ظفر اللہ کاکڑ ،محمد مزمل ، نوید شاہ، شہزاد ، محمد حسن سمیت دیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور مر کزی صدر علیم خان کی قیادت پر اعتماد پر اظہار کر تے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔ سعد اللہ ترین اور ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے کہا کہ وکلاء سیا سی جماعت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں ،استحکام پاکستان پارٹی میں وکلاء کی شمولیت باعث فخر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی دن بدن عوامی اعتماد حاصل کر کے مقبولیت اختیار کر رہی ہے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں صوبے کے مسائل کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کو روز گار ، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کو بلو چستان آنے والے عام انتخابات سے قبل ایک اچھی پو زیشن پر لا کر کھڑا کر یں گے ۔

انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے کم مدت میں بلو چستان کے پانچ اضلاع میں کا بینہ تشکیل دیدی ہے استحکام پاکستان پارٹی بھر پور انداز میں عام انتخابات میں حصہ لیگی جبکہ بلو چستان میں انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی قائدین کریں گے ۔