|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

کوئٹہ: نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے

“بلوچستان اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ” تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی قائم ہوگا اور اس میں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کا دستیاب انفرا اسٹریکچر بروئے کار لایا جائے گا جہاں عالمی اور قومی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس،

(Artificial Intelligence ) ہوٹلنگ، ٹور ازم، ہیلتھ کئیر، نرسنگ، فیشن ڈیزائن، فلم میکنگ اور مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کی جائے گی انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں وزیر اعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے وفاقی حکومت اور نیف ٹیک کے اشتراک سے شروع ہونے والے ملک گیر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اجراء￿ سے

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر بروئے کار لایا جائے گا جو نوجوانوں اور ان سے وابستہ خاندان کے معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کی ترسیل کا موجب ثابت ہوگا نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوان کسی بھی ملک اور معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے مثبت سمت میں ان کی رہنمائی اور مواقعوں کی فراہمی ضروری ہے

نیف ٹیک وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی فنی تربیت و تعلیم کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ” بی ٹیوٹا” کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص ہیں جبکہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کو بھی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق فعال کیا جاررہا ہے جمہوریہ چین نے بلوچستان کے لئے ساٹھ ملین ڈالر کی گرانٹ کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی ہے،

ہماری خواہش ہے کہ اس مجموعی گرانٹ کے پچاس فیصد وسائل یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے مختص کئے جائیں نگران صوبائی وزیر خزانہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان اس پر کام کررہے ہیں اور ہم انشاء اللہ نتیجہ خیز حکمت عملی مرتب کرنے میں کامیاب رہیں گے انہوں نے کہا کہ

بلوچستان کے جوانوں کو کورین، جرمن، چینی، جاپانی اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل کرنے کے لئے بھی مراکز قائم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان ان ملکوں میں روزگار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں بلوچستان میں متعارف کرائے جانے والے یہ پروگرامز نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ

انہیں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تکنیکی تعلیم اور فنی تربیت فراہم کی جائے اس مقصد کے لیے مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹرمیڈیٹ ٹیک پروگرامز کاجراء￿ کیا جارہا ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی سطح پر ان تربیتی پروگرامز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نگراں وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید صاحب خاصا متحرک کردار ادا کررہے ہیں

جس کے لئے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کی ہماری یہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور ہم اپنے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دینے میں کامیاب رہیں گے انہوں نے کہا کہ

ہماری کوشش اور منزل ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہے اور یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کے تسلسل کو جاری و ساری رکھے گی۔