|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام حلقہ پی بی 26 بروری روڈ سے مربوط یونٹوں کے عہدیداروں کا مشترکہ کارنر میٹنگ

پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ضلعی انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ سمیت حلقے کے کثیر تعداد عہدیداروں نے شرکت کی

اجلاس پارٹی کے سینئر رہنما کامریڈ عزیز بلوچ کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال بنانے عوامی رابطہ مہم اور کارنرز میٹنگ کے انعقاد کے حوالے سے موجودہ سیاسی صورتحال درپیش مسائل اور آیندہ کی لائحہ عمل کی حوالے سے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث گفتگو ہوئی اجلاس سے غلام نبی مری ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،

پرنس رزاق بلوچ ،کامریڈ عزیز بلوچ ،بسم اللہ بلوچ،عبدالہی کھیازہی ،ماسٹر عبد العلیم ،نعمت ھزارہ ،ملا مہدی،ماما نور خان کھیازہی ،راشد علی کھیازہی ،

حاجی عارف محمد حسنی،داود شاہ،اصف بلوچ اور تنویر مسیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اپنے تمام تر توانائیوں کو آنے والے الیکشن میں پارٹی کی امیدواروں کی کامیابی پر مرکوز رکھیں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وہ واحد قومی نمائندہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام اور تمام مکاتب فکر کو متحد اور منظم کرنے کی خاطر بلوچستان کے جملہ مسائل کی دفاع کی

جدوجہد کی طرف راغب کرنے کے لیے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ے پارٹی کی سیاسی بیانیہ نے یہ ثابت کیا کہ بی این پی کی جدوجہد کا مقصد اور محور یہاں کے عوام کو مسائل کا مالک بنا کر پسماندگیوں غربت جہالت اور بیروزگاری سے نکال کر ترقی یافتہ قوموں میں شامل کرنا ہمارے منشور کی بنیادی نکات اور اولین مقصد ہے اور ہم بلند بانگِ دعوں دروغ گوئی

،تعصب تنگ نظری نفرت علاقائی گروہی زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے بلوچستان کی حقیقی مسائل کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اس موقعے پر حلقے میں مختلف کارنرز میٹنگ ،عوامی رابطہ مہم کیلئے شیڈول بھی جاری کی گئی اور دوستوں کو ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے زمہ داریاں بھی سونپی گئی ۔