|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

تونسہ شریف: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت ریلی تونسہ شریف پہنچ گئی،

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلوچ وطن تونسہ شریف سے وہی نعرہ لگ رہا ہے جو مکران سے لیکر بلوچستان کے کونے کونے میں لگتا ہے۔بلوچستان میں مظالم کے خلاف ہمارااحتجاج جاری ہے۔ ڈیرہ جات کے غیور بلوچوں نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر لانگ مارچ کو ویلکم کرتے ہوئے

بلوچستان کے ایک ہونے کا واضح ثبوت دیا ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ہزاروں افراد اس وقت تونسہ سے نکل کر لانگ مارچ کو ویلکم کر رہے ہیں۔ مکران سے تونسہ سے مظلوم بلوچوںپر دہشتگردی کے خلاف پوری بلوچ قوم نکل چکی ہے

اور ایک آواز اور ایک قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔تونسہ میں عظیم بلوچ سپوتوں نے لانگ مارچ کا تاریخ ساز ویلکم کرتے ہوئے

بلوچ تاریخ دہرا دی ہے۔ جبر کے شکار ناکو میار جنہیں فورسز نے ان کے گھر سے بے گھر کیا اور پھر اس کے واحد سہارے نوجوان بیٹے کو بھی اغوا کر لیا جو غیرقانونی طورپر حراست میں قید ہے۔ بلیدہ کا ناکو میار تونسہ شریف کے غیور بلوچوں سے اپنا درد و دکھ بیان کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں جاری نسل کش پالیسیوں کو تبدیل کیاجائے اور بلوچوں کو جینے کا حق دیاجائے۔ آج مکران سے لیکر ڈی جی خان تک بلوچ ظلم اور جبر کے خلاف متحد ہوکر کھڑی ہے۔ لانگ مارچ شرکاء رات کو تونسہ شریف میں قیام کرے گی