|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ ڈٖویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ

لوکل ٹرانسپورٹروں کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

پرانی لوکل بسوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ٹرانسپورٹر وں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد رکشوں اور لوکل بسوں کے کرایوں میں کمی کی ہے جو خوش آئند بات ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی اختر جان کاکڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں شیر احمد بلوچ،

حاجی محمد اسحاق بازئی ، عالم خان کاکڑ سمیت دیگر بھی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ٹرانسپورٹروں کے وفد نے مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہوں نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پرانی بسوں کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دی

ہے جس میں ایس پی ٹریفک پولیس، سیکرٹری آر ٹی اے اور موٹر وہیکل ایگزامنر شامل ہیں متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی اختر جان کاکڑ اوروفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوکل بس کے کرایہ میں 2020ء پر 5 روپے کمی کی ہے پہلے کرایہ 50 روپے تھا

اب 45 روپے کیا ہے اسی طرح رکشے والوں نے 20 فیصد کرایوں میں کمی کی ہے لوکل بسوں کے کرایہ کے حوالے سے سرکی روڈ ، بلیلی روٹ، نواں کلی، ہزار گنجی، کچلاک، سر یاب روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی گئی ہے۔