|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

اوتھل : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حب کا ریٹرننگ آفس حب کے بجائے 120 کلومیٹر دور دریجی میں بنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

ریٹرننگ آفس ضلعی ہیڈ کوارٹر حب میں بنایا جائے جو تمام علاقوں سے قریب اور مین شاہراہ پر ہے۔الیکشن کمیشن آف بلوچستان فوری نوٹس لے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ

ریٹرننگ آفس حب کے بجائے 120 کلومیٹر دور دریجی میں بنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ریٹرننگ آفس ضلعی ہیڈ کوارٹر حب میں بنایا جائے جو تمام علاقوں سے قریب اور مین شاہراہ پر ہے۔الیکشن کمیشن آف بلوچستان فوری نوٹس لے

اور اسے حب شہر میں بنایا جائے۔حب مرکزی سڑک پر واقع ہے اور زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز اور سامان کی رسائی و ترسیل اور سیکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ محفوظ بھی ہے.الیکشن کمیشن سے درخواست کی جاتی ہے کہ

دریجی کے ریٹرننگ آفس کو فوری طور پر تبدیل کرکے حب میں بنایا جائے تاکہ پولنگ اور سیکیورٹی اسثاف کو بھی آسانی ہو۔اور الیکشن رزلٹ بھی فوری امیدواروں کو مل جائے۔