|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2023

مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میرکبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ

نیشنل پارٹی بلوچستان کے محکوم اقوام کی حقیقی ترجمان اور نمائندہ ہے8فروری کے انتخابات میں این پی صوبے کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی بلوچستان کا 2013 کی طرح کرپشن، لوٹ مار ،قتل و غارت گری، بدامنی ،بھتہ خوری، لوڈشیڈنگ ،پانی کے بحران کاخاتمہ یقینی بنائے گی انہوںنے مستونگ میں قبائلی عمائدین اورسیاسی وسماجی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ

کوئٹہ کے عوام پینے کے صاف پانی بجلی گیس سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تودوسری طرف زمیندار کیسکو کے عوام دشمن اقدامات کے باعث بجلی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں قیمتی باغات تباہ ہورہے ہیں

سیزن کے وقت گندم کیلئے کسانوں کو پانی تک دستیاب نہیں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام جینا حرام کردیا ہے،

کوئی پوچھنے والا نہیںان مسائل سے نجات کیلئے عوام ووٹ کی طاقت سے این پی کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔