|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2023

کوئٹہ/اندرون بلوچستان: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے نواب ثناء اللہ زہری ،سرداریارمحمدرند، بی این پی(عوامی)کے صدر میراسرار اللہ زہری جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولاناعبدالغفور حیدری سمیت سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ۔

گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد بلوچستان میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل ،نوابزادہ خالد حسین مگسی بیگم شمع پروین مگسی نوابزادہ جعفر خان مگسی نوابزادہ سیف اللہ مگسی ،جھل مگسی سردار یار محمد رند میر سردار خان رند, میر بیرگ خان رند ،میر عاصم کرد گیلو میر فرید رئیسانی ،

نظام الدین لہڑی عبدالرف یار محمد لہڑی ،سردار نور احمد بنگلزئی مولا داد راہیجہ سید اکبر شاہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سربرا سردار اخترجان مینگل ،بی این پی (عوامی )کے نوابزادہ میر اسرار زہری ،جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، انکے فرزند مفتی طیب لہڑی، انکے بھتیجے حافظ محمد ابراہیم لہڑی لہڑی اور مولانا محمد قاسم لہڑی ،

میر مبارک خان محمد حسنی نے اپنے اور پارٹی کے مولوی محمد حیات ،پاکستان پیپلزپارٹی کے نواب ثنا اللہ خان زہری،سردار شکیل دہوار،سردار نور احمد بنگلزئی ،نوابزادہ شادین خان شاہوانی کے نمائندوں نے انکے کاغزات نامزدگی وصول کیے جماعت اسلامی کے میر صدام حسین لہڑی نے اپنے نامزدگی فارم خود وصول کیے نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کے نامزدگی فارم وصول کیے

اور الخالد پینل کے نمائندوں نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے لیے نامزدگی فارم وصول کیے آزاد امیدوار سردار سخی جان سمالانی کے نمائندوں نے نامزدگی فارم وصول کیے سردار زادہ میر سمیع لانگو کے نمائندوں نے نامزدگی فارم وصول کیے

ایڈوکیٹ میر عطا اللہ لانگو کے نمائندوں نے نامزدگی فارم وصول کیے عبدالخالق محمدشہی کے نمائندوں نے نامزدگی فارم وصول کیے محمد عیسی شاہوانی نے خود نامزدگی فارم وصول کیے اسکے علاوہ پی۔پی۔پی قلات کے کونسلر نے بھی خود نامزدگی فارم وصول کیا اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں وآزاد امیدواروں کی جانب سے بھی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے ۔