|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2023

کوئٹہ :بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی پر ہوائی فائرنگ آنسو گیس شیلنگ کا استعمال خواتین بچوں پر تشدد انہیں زدکوب کرنے گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے آج مورخہ 21 دسمبر بروز جمعرات کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ جبر تشدد کا استعمال بلوچ خواتین بچوں کو گرفتار لاٹھی چارج شیلنگ فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار خواتین طلباء کو فوری رہا کیا جائے تشدد کرنے والے پولیس انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بیان میں بلوچستان بھر کے تمام ہائیکورٹ بار ایسوسیشنز ڈسٹرکٹ ایسوسیشنز کو ہڑتال کامیاب کرانے کی ھدایت کی