|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2023

کوئٹہ: اسلام آباد میں تربت لانگ مارچ کے شرکا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کا احتجاج ،

کوئٹہ میں حالی روڈ ،سریاب روڈ،جناح روڈ اور دیگر شاہراہوں پر دھرنوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوگیا ،منگچر ،رکھنی اوردیگر شہروں میں قومی شاہراہیں بلاک کردی گئیں ۔

تربت لانگ مارچ کے شرکاء اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں پراسلام آباد پولیس کے مبینہ تشدد کیخلاف طلباء تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے سریاب روڈ بلاک کردیا،لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب سے ایک ریلی نکالی گئی جس کے شرکا نے حالی روڑپر تین گھنٹے تک دھرنا دے دیا ،کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث حالی ر وڈ ،

سریاب روڈ،جناح روڈ،

اسپنی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ،دھرنے کے شرکاء نے اسلام آبادمیں مبینہ کریک ڈاون کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتارشرکا کی رہائی کا مطالبہ کیا ، اسلام اباد میں احتجاج کرنے والے تربت لانگ مارچ کے شرکاء اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں پراسلام آباد پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف مشتعل افراد نے مستونگ ،

منگچر،رکھنی میں قومی شاہراہیں بلاک کردیں ، احتجاج کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اسلام آباد پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف گوادر اور تربت میں بھی ریلیں نکالی گئیں ، احتجاجی ریلی میں مرد اور خواتین کی شرکت کی ۔