|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے لاپتہ افراد سے متعلق 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 مرتضیٰ سولنگی، فوادحسن فواد اور جمال شاہ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

نگران وفاقی وزرا پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے مذاکرات کرے گی۔