|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2023

ڈھاڈر: این اے 254 کچھی جھل مگسی،نصیر آباد کی نشست کیلئے دوسرے روز کل 79 امیداروں ،

پی بی 12 کچھی کی نشست پر 74 سیاسی ،مذہبی ،آزاد امیدواروں نے آر او آفس کچھی ڈھاڈر سے کاغزات نامزدگی فارم وصول کئے جبکہ 7 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروایئے ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی نشست 254 کچھی،

جھل مگسی نصیر آباد کیلئے دوسرے روز تک کل 79 امیداروں نے کاغزات نامزدگی فارم ڈی آر او آفس کچھی سے وصول کئے

جن میں زیادہ تر آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ قد آور شخصیات سیاستدانوں میں قابل ذکر سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند آزاد حیثیت سے، سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو پاکستان مسلم لیگ ن ،سابق سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی آزاد ،میر سردار خان رند آزاد ،

سردار نور احمد بنگلزئی پاکستان پیپلز پارٹی ،نوابزادہ میر خالد خان مگسی باپ پارٹی ،میر آغا خان جتوئی آزاد ،محمد امین عمرانی ازاد،بابا غلام رسول عمرانی پاکستان پیپلز پارٹی ،یاسمین لہڑی نیشنل پارٹی ،سید ارشد شاہ جمعیت علماء اسلام کے نام شامل ہیں میدان میں ہیں اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 12 کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت کل 74 نے کاغزات نامزدگی فارم آر او آفس کچھی ڈھاڈر سے وصول کئے

جن میں قابل ذکر سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند ،میر سردار خان رند، میر محمد عاصم کرد گیلو ،سردار نور احمد بنگلزئی ،حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،میر ہمایوں عزیز کرد، میر مولاداد راہیجہ،

وڈیرہ بشیر احمد چھلگری،میر آغا جتوئی ،میر غلام مجتبیٰ ابڑو،مفتی کفایت اللہ دیگر کے نام شامل ہیں

جبکہ 7 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی فارم جمع کیئے جن میں حاجی ملک مہر اللہ بنگلزئی ،عبدالواسع،ظہیر احمد،ابوبکر دیگر کے نام شامل ہیں قومی اسمبلی کا حلقہ 254 اور پی بی 12 میں اکثریتی تعداد آزاد امیدواروں کی ہے

جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، جمعیت علماء اسلام ،پاکستان پیپلز پارٹی ،نیشنل پارٹی ،

جماعت اسلامی شامل ہیں کل کل مورخہ 22 دسمبر کاغزات نامزدگی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔