|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2024

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ کے اپیلیٹ پینل میں 45 سے زائد اپیلیں دائر کردی گئیں ،

یہ اپیلیں ریڑنگ آفیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر کی گئیں ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل اپیلیٹ پینل میں 45 امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئیں، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 10جنوری تک جا ری رہے گی، بی این پی کے ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ ،پی پی پی کے رہنماء طاہر محمود، پشتونخواء

ملی عوامی پارٹی کے قہار ودان ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ اور جمعیت علماء اسلام ف کے میر ظفر زہری سمیت دیگر امیدواروں نے ریٹرننگ افسرا ن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔