|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بنچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہوں کی توسیعی منصوبے میں تاخیر و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ودیگر پیش ہوئے ۔سماعت شروع ہو ئی تو بنچ کے معزز ججز نے کوئٹہ میں شاہراہوں کی توسیعی منصوبے سے متعلق جاری کام کے پیش رفت با رے متعلقہ حکام سے استفسار کیا تو متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ

منصوبے پر جاری کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا ہے جس پر بنچ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ

وہ شاہراہوں کی تعمیر اور توسیع کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو اس پابند بنائیں کہ وہ وقت مقررہ میں کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے تاکہ

منصوبے پر بروقت اور جلد از جلد مکمل کیا جا سکے انہوں نے منصوبے میں کسی قسم کی رکاوٹ بارے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔بعد ازاں آئینی درخواست کی سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی گئی۔