اسلام آباد : بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء نے کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بلوچ لانگ مارچ کے و بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اسلام میں جاری دھرنے سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تین جنوری کو ہمارا الٹی میٹم ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی ہمارے مطالبات کے حوالے سے غیر مستقل مزاجی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ نسل کشی کے معاملے کی سنگینی کے باوجود، ریاستی ادارے بلوچ نسل کشی ، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف مارچ کو محض پروپیگنڈہ قرار دے کر اسے جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 3 جنوری کو ہم ملک بھر میں شٹر ڈاؤن مظاہرے کی کال دے رہے ہیں۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ انسانیت اور بلوچ قوم کے نام پر شٹر ڈاؤن کے لیے ہماری احتجاجی کال کی وکالت اور احترام کریں، جس کا مقصد ہماری شناخت کو برقرار رکھنا ہے۔
بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء نے کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا
وقتِ اشاعت : January 2 – 2024