|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2024

اسلام آباد/کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی سابق ترجمان فرح عظیم شاہ اوربلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ میں سخت جملوں کاتبادلہ ،ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کا 35دنوں میں دو درجن سے زائد افراد کی گمشدگی کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پورے بلوچستان کے مطالبات ہیں

،بات چیت کے نام پر کوئی کمیشن یا کمیٹی قبول نہیں ۔گزشتہ روز حکومت بلوچستان کی سابق ترجمان فرح عظیم شاہ اوربلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام دھرنے میں پہنچی اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور فرح عظیم شاہ میں سخت مقالمہ ہوا ،فرح عظیم شاہ کہتی ہے کہ

ہم افہام وتفہیم کے ساتھ معاملہ حل کرناچاہتے ہیں ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کہتی ہے کہ 35دنوں میں دو درجن سے زائد افراد کی گمشدہ ہوئے ہیں آپ کو کیا پتہ ہے

جس پر فرح عظیم شاہ نے کہاکہ مجھے سب پتہ ہے آپ صحیح طریقے سے کسی نتیجے پرپہنچے آپ ضد نہ کرے جس پر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ

آپ میری مطالبات کو کیسے ضد کہہ سکتی ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پورے بلوچستان کے مطالبات ہیں فرح نے کہاکہ وہ یہی توکہہ رہے ہیں کہ آئیں ہم بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرے جس پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہاکہ بات چیت کیلئے ہم سب تیار ہیں لیکن بات چیت کے نام پر فیک کمیشن کمیٹی قبول نہیں ،جس پر فرح عظیم نے کہاکہ آپ اپنی مرضی کا کمیشن بتائیں ڈاکٹرماہ رنگ نے کہاکہ ہم ڈیلے ٹیکٹکس پر یقین نہیں رکھتے حکومت سنجیدگی ظاہر کرناچاہتی ہے کہ تو عملی کام کرے ،فرح عظیم نے کہاکہ کیا یہ ایکشن نہیں کہ سی ٹی ڈی پر ایف آئی آر ہوئی جس پر ماہ رنگ نے کہاکہ یہ کوئی ایکشن نہیں تھاکیا بالاچ کو مارنے کے بعد صرف معطل کیاجاتاہے ،فرح عظیم نے کہاکہ گلزار شنبے کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر ڈاکٹرماہ رنگ نے کہاکہ آپ جانے گلزار شنبے جانے

،ہمارے مطالبات کا ان سے کوئی واسطہ نہیں ،

آپ غریدہ فاروقی والی زبان میرے ساتھ استعمال نہ کرے ،فرح عظیم نے کہاکہ

آپ نرمی سے بات کرے جس پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہاکہ لاشیں اٹھانے کے بعد بھی ہم نرمی سے بات کرے ،لوگوں کے پیارے لاپتہ ہیں آپ اپنے اداروں کو آرڈر دیں کہ

لاپتہ افراد کو رہا کرے ہمیں کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے ماورئے آئین لوگ قتل ہورہے ہیں

،قرآن کے نام پر بلوچستان کے لوگوں کو دھوکہ دیاگیاجس پر فرح عظیم نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ حل ہوں ۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کی سابق ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ لاپتہ افراد پاکستان کااندرونی مسئلہ ہے

اقوام متحدہ نے فلسطین اور کشمیر میں کیا کیا؟ افغانستان کی جنگ کاکیا نتیجہ نکلا؟ آخر مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا گیا ،ہم سب کو مل بیٹھ کر سرجوڑ کر مسئلہ حل کرناہے ،بالاچ کے خلاف انہی کے مطالبے پر ایف آئی آر درج کی گئی ۔